اصمعی رحمۃ الله کہتے ہیں کہ ایک بدّو قبر شریف پر آکر کھڑے ہو ۓاور عرض کیا یا الله یہ آپکے محبوب ہیں اور میں آپکا غلام اور شیطان آپکا دشمن- اگر آپ میری مغفرت فرما دیں تو آپکے محبوب صلی الله عليه وسلم کا دل خوش ہو؛ آپکا غلام کامیاب ہو جائے اور آپکے دشمن کا دل تلملانے لگے؛ اوراگر اپ مغفرت نہ فرماتے؛ توآپ کے محبوب کو رنج ہو اور اپ کا دشمن خوش ہو- اور آپ کا غلام ہلاک ہو جائے- یا الله عرب کے کریم لوگوں کا دستور یہ ہے کہ جب ان میں کوئی بڑا سردار مر جائے تو اسکی قبر پر غلاموں کو آزاد کیا کرتے ہیں اور یہ پاک ہستی سارے جہانوں کی سردار ہے تو اس کی قبر پر مجھے آگ سے ازادی عطا فرما اصمعی رحمۃاللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نےاس سے کہا اۓ عربی شخص الله جل شانہ نے تیرے اس بہترین سوال پر انشاء اللّه تیری ضرور بخشش کر دی
Comments
Post a Comment