حضرت اویس قرنی رحمہ الله علیہ

 حضرت اویس قرنی رحمتہ اللہ علیہ مشہور تابعی ہیں۔ حضور ﷺ کا زمانہ انہوں نے پایا ہے مگر ماں کی خدمت کی وجہ سے حضور ﷺ کی خدمت سے قاصر رہے - حضور ﷺ سے ان کے متعلق نقل کیا گیا ہے کہ بہترین تابعی اویس قرنی رحمتہ اللہ علیہ ہیں۔ ایک روایت میں ان کے متعلق آیا ہے کہ اگر وہ کسی بات پر قسم کھا لیں تو اللہ جل شانہ اسکو پورا کریں-ایک حدیث میں آیا ہے کہ جو ان سے ملے ان سے اپنے لیے مغفرت کی دعا کریں؛ ایک حدیث میں حضرت عمر رضی الله عنہ اور حضرت علی رضی الله عنہ کو حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ان سے اپنے لۓ استغفار کرائں؛ بڑے فضائل ان کے احادیث میں وارد ہیں جنگ صفین  میں حضرت علی رضی الله عنہ کی حمایت میں شہید ہوئے - جب حج کیا اور مدینہ منورہ کی حاضری پر مسجد نبوی ﷺ میں  داخل ہوئے تو کسی نے اشارہ سے بتایا کہ یہ ہے قبر اطہر حضور ﷺ کی؛ تو بیہوش ہو کر گر پڑے؛ جب غشی سے فاقہ ہوا تو فرمانے لگے مجھے لے چلو؛ مجھے اس شہر میں چین نہیں ہے جس میں حضور ﷺ مدفون ہوں-

Comments