حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کو ارشاد
فرماتے ہوئے سنا:دعا عبادت ہی ہے- اسکے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور دلیل قرآن کریم کی یہ آیت تلاوت فرمائ : وَقاَلَ رَبُّكُمُ اْدعُونِى اَسْتجِبْ لكم اِنّ الذين يَسْتكبرون عن عِباَدَتى سَيَدْخُلوُنَ جهنم داَخرين: اور تمہارے رب نے ارشاد فرمایا ہے مجھ سے دعا مانگا کرو میں تمہاری دعا قبول کرونگا،بلاشبہ جو لوگ میری بندگی کرنے سے تکبر کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں
(داخل ہونگے-(ترمذی
Comments
Post a Comment